الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4603. كيف تقولون لفرح رجل انفلتت منه راحلته تجر زمامها بأرض ....
تم اس آدمی کی خوشی کے بارے میں کیا کہو ....
حدیث نمبر: 4595
«كيف تقولون لفرح رجل انفلتت منه راحلته تجر زمامها بأرض قفر ليس بها طعام ولا شراب وعليها له طعام وشراب فطلبها فلم يجدها حتى شق عليه ثم مرت بجذل شجرة فتعلق زمامها فوجدها متعلقة به؟ أما والله لله أشد فرحا بتوبة عبده من الرجل براحلته»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم اس آدمی کی خوشی کے بارے میں کیا کہو گے جس کی سواری بےآباد زمین میں، جہاں نہ کھانا ہو نہ پانی، اس سے چھوٹ کر اپنی نکیل گھسیٹتی ہوئی بھاگ گئی ہو، جس پر اس کا کھانا اور پانی لدا ہو، وہ اسے ڈھونڈتا رہے اور نہ پائے یہاں تک کہ اس پر بہت مشکل ہو جائے، پھر وہ ایک درخت کے تنے کے پاس سے گزرے اور اس کی نکیل اس میں الجھ جائے اور وہ اسے وہاں الجھی ہوئی پائے؟ سن لو! اللہ کی قسم! اللہ اپنے بندے کی توبہ پر اس آدمی کے اپنی سواری پانے سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4595]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م] عن البراء.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 4595 in Urdu