🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7183. لا ألفين أحدكم يجيء يوم القيامة على رقبته بعير له ....
میں تم میں سے کسی کو یہ نہ پاؤں کہ ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7173
"لا ألفين أحدكم يجيء يوم القيامة على رقبته بعير له رغاء يقول: يا رسول الله أغثني فأقول: لا أملك لك شيئا قد أبلغتك ; لا ألفين أحدكم يجيء يوم القيامة على رقبته فرس له حمحمة فيقول: يا رسول الله أغثني فأقول: لا أملك لك شيئا قد أبلغتك ; لا ألفين أحدكم يجيء يوم القيامة على رقبته شاة لها ثغاء يقول: يا رسول الله أغثني فأقول: لا أملك لك شيئا قد أبلغتك ; لا ألفين أحدكم يجيء يوم القيامة على رقبته نفس لها صياح فيقول: يا رسول الله أغثني فأقول: لا أملك لك شيئا قد أبلغتك ; لا ألفين أحدكم يجيء يوم القيامة على رقبته رقاع تخفق فيقول: يا رسول الله أغثني فأقول: لا أملك لك شيئا قد أبلغتك ; لا ألفين أحدكم يجيء يوم القيامة على رقبته صامت فيقول: يا رسول الله أغثني فأقول: لا أملك لك شيئا قد أبلغتك"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں تم میں سے کسی کو یہ نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے کہ اس کی گردن پر ایک اونٹ ہو جو آواز نکال رہا ہو، وہ کہے: یا رسول اللہ! میری مدد کیجیے، تو میں کہوں: میں تیرے لیے کچھ بھی اختیار نہیں رکھتا، میں نے تجھے پہنچا دیا تھا۔ میں تم میں سے کسی کو یہ نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے کہ اس کی گردن پر ایک گھوڑا ہو جو ہنہنا رہا ہو، وہ کہے: یا رسول اللہ! میری مدد کیجیے، تو میں کہوں: میں تیرے لیے کچھ بھی اختیار نہیں رکھتا، میں نے تجھے پہنچا دیا تھا۔ میں تم میں سے کسی کو یہ نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے کہ اس کی گردن پر ایک بکری ہو جو ممیا رہی ہو، وہ کہے: یا رسول اللہ! میری مدد کیجیے، تو میں کہوں: میں تیرے لیے کچھ بھی اختیار نہیں رکھتا، میں نے تجھے پہنچا دیا تھا۔ میں تم میں سے کسی کو یہ نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے کہ اس کی گردن پر ایک انسان ہو جو چلا رہا ہو، وہ کہے: یا رسول اللہ! میری مدد کیجیے، تو میں کہوں: میں تیرے لیے کچھ بھی اختیار نہیں رکھتا، میں نے تجھے پہنچا دیا تھا۔ میں تم میں سے کسی کو یہ نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے کہ اس کی گردن پر کپڑے کے ٹکڑے پھڑپھڑا رہے ہوں، وہ کہے: یا رسول اللہ! میری مدد کیجیے، تو میں کہوں: میں تیرے لیے کچھ بھی اختیار نہیں رکھتا، میں نے تجھے پہنچا دیا تھا۔ میں تم میں سے کسی کو یہ نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے کہ اس کی گردن پر سونا چاندی ہو، وہ کہے: یا رسول اللہ! میری مدد کیجیے، تو میں کہوں: میں تیرے لیے کچھ بھی اختیار نہیں رکھتا، میں نے تجھے پہنچا دیا تھا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7173]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 1213.»
قال الشيخ الألباني: صحيح


Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 7173 in Urdu