🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
967. أسرف رجل على نفسه فلما حضره الموت أوصى بنيه فقال: ....
ایک شخص نے (گناہ کر کے) اپنی جان پر بہت ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 965
"أسرف رجل على نفسه فلما حضره الموت
أوصى بنيه فقال: إذا أنا مت فأحرقوني ثم اسحقوني ثم اذروني في البحر فوالله لئن قدر علي ربي ليعذبني عذابا ما عذبه أحدا ففعلوا ذلك به فقال الله للأرض: أدي ما أخذت فإذا هو قائم فقال: ما حملك على ما صنعت؟ قال خشيتك يا رب فغفر له بذلك"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ایک شخص نے (گناہ کر کے) اپنی جان پر بہت زیادتی کی، جب اس کی موت کا وقت قریب آیا تو اس نے اپنے بیٹوں کو وصیت کی اور کہا: جب میں مر جاؤں تو مجھے جلا دینا، پھر میری ہڈیوں کو پیس ڈالنا، پھر مجھے سمندر میں اڑا دینا، کیونکہ اللہ کی قسم! اگر میرے رب نے مجھ پر قابو پا لیا تو وہ مجھے ایسا عذاب دے گا جو اس نے کسی کو نہ دیا ہوگا۔ چنانچہ انہوں نے اس کے ساتھ ایسا ہی کیا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے زمین کو حکم دیا: جو تو نے لیا ہے اسے واپس کر دے۔ تو وہ فوراً کھڑا ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ نے پوچھا: تجھے اس کام پر کس چیز نے ابھارا تھا جو تو نے کیا؟ اس نے عرض کیا: اے میرے رب! تیرے خوف نے۔ چنانچہ اللہ نے اسی وجہ سے اس کی مغفرت فرما دی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 965]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح


Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 965 in Urdu