الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
45. باب من روى عن ابن مسعود أنه لم يكن مع النبي صلى الله عليه وسلم ليلة الجن
باب: جس نے روایت کیا کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ لیلۃ الجن میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ نہیں تھے
حدیث نمبر: 10010
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ أَبِي سَهْلٍ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ فَرْوَةَ، ثَنَا أَبِي، عَنْ أَبِي هَارُونَ، أَنَّ سِنَانَ بْنَ الْحَارِثِ حَدَّثَهُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ النَّخَعِيِّ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: صِفَتِي أَحْمَدُ الْمُتَوَكِّلُ، لَيْسَ بِفَظٍّ وَلَا غَلِيظٍ، يَجْزِي بِالْحَسَنَةِ الْحَسَنَةَ، وَلَا يُكَافِئُ السَّيِّئَةَ، مَوْلِدُهُ بِمَكَّةَ، وَمُهَاجَرُهُ طَيْبَةُ، وَأُمَّتُهُ الْحَمَّادُونَ، يَأْتَزِرُونَ عَلَى أَنْصَافِهِمْ، وَيُوصُونَ أَطْرَافَهُمْ، أَنَاجِيلُهُمْ فِي صُدُورِهِمْ، يَصُفُّونَ لِلصَّلَاةِ كَمَا يَصُفُّونَ لِلْقِتَالِ، قُرْبَانُهُمُ الَّذِي يَتَقَرَّبُونَ بِهِ إِلَيَّ دِمَاؤُهُمْ، رُهْبَانٌ بِاللَّيْلِ، لُيُوثٌ بِالنَّهَارِ ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری صفت یہ ہے کہ میں احمد اور متوکل ہوں، نہ سخت مزاج ہوں نہ درشت خو، نیکی کا بدلہ نیکی سے دیتا ہوں اور برائی کا برائی سے بدلہ نہیں لیتا، میری جائے پیدائش مکہ اور ہجرت گاہ طیبہ (مدینہ) ہے، اور میری امت بہت حمد کرنے والی ہے، وہ اپنے تہبند آدھی پنڈلیوں تک باندھتے ہیں اور اپنے اعضاء کو (وضو سے) روشن کرتے ہیں، ان کی انجیلیں ان کے سینوں میں محفوظ ہیں، وہ نماز کے لیے بھی اسی طرح صف باندھتے ہیں جیسے لڑائی کے لیے صف باندھتے ہیں، ان کا وہ قربان جس کے ذریعے وہ میرا تقرب حاصل کرتے ہیں ان کا (جہاد میں بہایا گیا) خون ہے، رات کو راہب اور دن کو شیر ہوتے ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10010]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 89، حدیث 10046»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 10010 in Urdu