الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
47. الاختلاف على الأعمش في حديث عبد الله: بينا أنا متعلق بأستار الكعبة
اعمش سے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں اختلاف: کہ میں کعبہ کے پردوں سے لپٹا ہوا تھا
حدیث نمبر: 10102
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، "
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”تین آدمی کعبہ کے دروازے کے پاس بیٹھے، دو قریشی تھے اور ایک ثقفی، یا دو ثقفی تھے اور ایک قریشی، تو ان میں سے بعض نے بعض کو ایک بات چپکے سے کہی، تو ان میں سے ایک نے کہا: کیا تمہارا خیال ہے کہ اللہ ہماری بات سنتا ہے؟ تو ان میں سے کسی نے کہا: جو ہم بلند آواز سے کہیں وہ تو سنتا ہے، اور دوسرے نے کہا: اگر وہ بلند آواز سے کہی گئی بات سنتا ہے تو چپکے سے کہی گئی بات بھی سنتا ہے، تو اللہ تبارک و تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ”اور تم اس بات سے تو پردہ نہیں کرتے تھے“ [سورۃ فصلت: 22] مکمل آیت۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10102]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 114، حدیث 10138»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 10102 in Urdu