🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. عمر بن الخطاب رضي الله عنه، عن بلال
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1014
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ بِلَالٍ، قَالَ: كَانَ عِنْدِي تَمْرٌ دُونٌ، فَابْتَعْتُ بِهِ مِنَ السُّوقِ تَمْرًا أَجْوَدَ مِنْهُ بِنِصْفِ كَيْلِهِ، فَقَدَّمْتُهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَ: " مَا رَأَيْتُ الْيَوْمَ تَمْرًا أَجْوَدَ مِنْ هَذَا، مِنْ أَيْنَ لَكَ هَذَا يَا بِلَالُ؟ " قَالَ: فَحَدَّثْتُهُ بِمَا صَنَعْتُ، قَالَ: " انْطَلِقْ فَرُدَّهُ عَلَى صَاحِبِهِ وَخُذْ تَمْرَكَ، فَبِعْهُ بِحِنْطَةٍ، أَوْ شَعِيرٍ، ثُمَّ اشْتَرِ بِهِ هَذَا التَّمْرَ، ثُمَّ ائْتِنِي بِهِ " قَالَ: فَفَعَلْتُ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: التَّمْرُ بِالتَّمْرِ مِثْلًا بِمِثْلٍ، وَالْحِنْطَةُ بِالْحِنْطَةِ مِثْلًا بِمِثْلٍ، وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ مِثْلًا بِمِثْلٍ، وَالْمِلْحُ بِالْمِلْحِ مِثْلًا بِمِثْلٍ، وَالذَّهَبُ بِالذَّهَبِ مِثْلًا بِمِثْلٍ، وَزْنًا بِوَزْنٍ، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ مِثْلًا بِمِثْلٍ وَزْنًا بِوَزْنٍ، فَمَا كَانَ مِنْ فَضْلٍ فَهُوَ رِبًا.
سعید بن مسیب سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، بلال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میرے پاس گھٹیا کھجور تھی، تو میں نے اس کے بدلے بازار سے اس سے بہتر کھجور اس کی آدھی مقدار میں خرید لی، پھر میں وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے آج اس سے بہتر کھجور نہیں دیکھی، یہ تمہیں کہاں سے ملی اے بلال؟“ میں نے آپ کو بتایا کہ میں نے کیا کیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ، یہ اس کے مالک کو واپس کر دو اور اپنی (پہلی) کھجور لے لو، پھر اسے گندم یا جَو کے بدلے بیچو، پھر اس سے یہ کھجور خریدو، پھر میرے پاس لے آؤ“ میں نے ایسا ہی کیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھجور کھجور کے بدلے برابر برابر، گندم گندم کے بدلے برابر برابر، جَو جَو کے بدلے برابر برابر، نمک نمک کے بدلے برابر برابر، سونا سونے کے بدلے برابر برابر وزن میں، اور چاندی چاندی کے بدلے برابر برابر وزن میں، اور جو کچھ زیادہ ہو وہ سود ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1014]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 339، حدیث 1018»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1014 in Urdu