الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. عبد الله بن عمر، عن بلال رضي الله عنهم
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایت
حدیث نمبر: 1024
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ الْوَلِيدِ، ثَنَا فُضَيْلُ بْنُ غَزْوَانَ، ثَنَا أَبُو دُهْقَابَةَ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ، فَذَكَرَ ابْنُ عُمَرَ، أَنَّ بِلَالًا حَدَّثَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَاءَهُ ضَيْفٌ، فَأَمَرَهُ أَنْ يَأْتِيَهُ بِطَعَامٍ، فَأَتَاهُ بِتَمْرٍ، فَأَعْجَبَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَلِكَ التَّمْرُ، فَقَالَ: مِنْ أَيْنَ لَكَ هَذَا التَّمْرُ؟ فَقَالَ: أَبْدَلْتُ صَاعًا بِصَاعَيْنِ، فَقَالَ: " رُدَّ عَلَيْنَا تَمْرَنَا "، فَرَدَّهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک مہمان آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ کھانا لے آئیں، وہ کھجور لے آئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ کھجور بہت پسند آئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کھجور تمہیں کہاں سے ملی؟“ انہوں نے عرض کیا: میں نے ایک صاع کے بدلے دو صاع دے کر بدلی کی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہماری کھجور ہمیں واپس کر دو“ تو انہوں نے اسے واپس کر دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1024]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 342، حدیث 1028»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1024 in Urdu