الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. باب (أحاديث 10136–10518)
باب (احادیث 10136 تا 10518)
حدیث نمبر: 10290
حَدَّثَنَا جَبْرُونَ بْنُ عِيسَى الْمُقْرِئُ بِمِصْرَ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْحَفَرِيُّ الْمُقْرِئُ، ثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَشْرَبَ قَلْبَهُ حُبَّ الدُّنْيَا الْتَاطَ مِنْهَا بِثَلَاثٍ: شَقَاءٍ لَا يَنْفَدُ عَنَاهُ، وَحِرْصٍ لَا يَبْلُغُ غِنَاهُ، وَأَمَلٍ لَا يَبْلُغُ مُنْتَهَاهُ، فَالدُّنْيَا طَالِبَةٌ وَمَطْلُوبَةٌ، فَمَنْ طَلَبَ الدُّنْيَا طَلَبَتْهُ الْآخِرَةُ حَتَّى يَأْتِيَهُ الْمَوْتُ فَيَأْخُذَهُ، وَمَنْ طَلَبَ الْآخِرَةَ طَلَبَتْهُ الدُّنْيَا حَتَّى يَسْتَوْفِيَ مِنْهَا رِزْقَهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے دل میں دنیا کی محبت رچ بس جائے وہ اس سے تین چیزیں لازماً پائے گا: ایسی مشقت جس کی تکلیف کبھی ختم نہ ہو، ایسا حرص جس کی بے نیازی کبھی حاصل نہ ہو، اور ایسی امید جس کی انتہا کبھی نہ آئے، اور دنیا طالب بھی ہے اور مطلوب بھی، پس جس نے دنیا کو طلب کیا تو آخرت اسے طلب کرتی ہے یہاں تک کہ موت اس کے پاس آ کر اسے پکڑ لیتی ہے، اور جس نے آخرت کو طلب کیا تو دنیا اسے طلب کرتی ہے یہاں تک کہ وہ اپنا مقرر رزق پورا پا لے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10290]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 162، حدیث 10328»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 10290 in Urdu