الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. باب (أحاديث 10136–10518)
باب (احادیث 10136 تا 10518)
حدیث نمبر: 10322
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ حَمْزَةَ الزَّيَّاتِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ: مَرَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَعَلَ النَّاسُ يَقُولُونَ: هَذَا رَسُولُ اللهِ، فَقَالَ يَهُودِيٌّ: إِنْ كَانَ رَسُولَ اللهِ فَسَأَسْأَلُهُ عَنْ شَيْءٍ، فَإِنْ كَانَ نَبِيًّا عَلِمَهُ، فَقَالَ: يَا أَبَا الْقَاسِمِ، أَخْبِرْنِي أَمِنْ نُطْفَةِ الرَّجُلِ يُخْلَقُ الْإِنْسَانُ، أَوْ مِنْ نُطْفَةِ الْمَرْأَةِ؟ فَقَالَ: إِنَّ نُطْفَةَ الرَّجُلِ بَيْضَاءُ غَلِيظَةٌ، فَمِنْهَا يَكُونُ الْعِظَامُ وَالْعَصَبُ، وَإِنَّ نُطْفَةَ الْمَرْأَةِ صَفْرَاءُ رَقِيقَةٌ، فَمِنْهَا يَكُونُ الدَّمُ وَاللَّحْمُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (کہیں سے) گزرے تو لوگ کہنے لگے: یہ اللہ کے رسول ہیں۔ ایک یہودی نے کہا: اگر یہ (واقعی) اللہ کے رسول ہیں تو میں ان سے ایک بات پوچھوں گا، اگر وہ نبی ہوئے تو اسے جان لیں گے۔ چنانچہ اس نے کہا: اے ابوالقاسم! مجھے بتائیے، انسان مرد کے نطفے سے پیدا ہوتا ہے یا عورت کے نطفے سے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مرد کا نطفہ سفید اور گاڑھا ہوتا ہے، اسی سے ہڈیاں اور پٹھے بنتے ہیں، اور عورت کا نطفہ زرد اور پتلا ہوتا ہے، اسی سے خون اور گوشت بنتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10322]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 172، حدیث 10360»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 10322 in Urdu