الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. باب (أحاديث 10136–10518)
باب (احادیث 10136 تا 10518)
حدیث نمبر: 10352
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ، ثَنَا ثَابِتُ بْنُ عَيَّاشٍ الْأَحْدَبُ، ثَنَا أَبُو رَجَاءٍ الْكَلْبِيُّ، ثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَزَالُ أَرْبَعُونَ رَجُلًا مِنْ أُمَّتِي قُلُوبُهُمْ عَلَى قَلْبِ إِبْرَاهِيمَ، يَدْفَعُ اللهُ بِهِمْ عَنْ أَهْلِ الْأَرْضِ، يُقَالُ لَهُمُ الْأَبْدَالُ "، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّهُمْ لَمْ يُدْرِكُوهَا بِصَلَاةٍ وَلَا بِصَوْمٍ وَلَا صَدَقَةٍ "، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، فَبِمَ أَدْرَكُوهَا؟ قَالَ: " بِالسَّخَاءِ وَالنَّصِيحَةِ لِلْمُسْلِمِينَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں ہمیشہ چالیس ایسے آدمی رہیں گے جن کے دل ابراہیم علیہ السلام کے دل کی طرح ہوں گے، اللہ ان کے سبب زمین والوں سے (بلائیں) دور کرے گا، انہیں ابدال کہا جاتا ہے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہوں نے یہ مقام نماز، روزے یا صدقے سے نہیں پایا۔“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! پھر انہوں نے یہ مقام کس چیز سے پایا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سخاوت اور مسلمانوں کی خیرخواہی سے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10352]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 181، حدیث 10390»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 10352 in Urdu