الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. باب (أحاديث 10136–10518)
باب (احادیث 10136 تا 10518)
حدیث نمبر: 10480
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَزَّارُ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ مَخْلَدٍ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا الْأَنْصَارِيُّ، ثَنَا هَارُونُ بْنُ عَنْتَرَةَ، عَنْ زَاذَانَ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، وَقَدْ سَبَقَ إِلَى مَجْلِسِهِ أَصْحَابُ الْخَزِّ وَالدِّيبَاجِ، فَقُلْتُ: أَدْنَيْتَ النَّاسَ وَأَقْصَيْتَنِي، فَقَالَ لِيَ: ادْنُ، فَأَدْنَانِي حَتَّى أَقْعَدَنِي عَلَى بِسَاطِهِ، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّهُ يَكُونُ لِلْوَالِدَيْنِ عَلَى وَلَدِهِمَا دَيْنٌ، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ يَتَعَلَّقَانِ بِهِ، فَيَقُولُ: أَنَا وَلَدُكُمَا، فَيَوَدَّانِ أَوْ يَتَمَنَّيَانِ لَوْ كَانَ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ.
زاذان کہتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس گیا، ان کی مجلس میں ریشمی و زربفت کپڑے پہننے والے لوگ پہلے ہی بیٹھ چکے تھے، میں نے کہا: آپ نے دوسرے لوگوں کو قریب کر لیا اور مجھے دور رکھا؟ انہوں نے فرمایا: قریب آ جاؤ۔ چنانچہ انہوں نے مجھے قریب کیا یہاں تک کہ اپنے فرش پر بٹھا لیا، پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”والدین کا اپنی اولاد پر ایک قرض ہوتا ہے، تو جب قیامت کا دن ہوگا وہ دونوں اس اولاد سے چمٹ جائیں گے، وہ اولاد کہے گی: میں تمہاری اولاد ہوں، تو وہ دونوں چاہیں گے، یا (فرمایا:) تمنا کریں گے، کاش یہ (قرض) اس سے بھی زیادہ ہوتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10480]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 219، حدیث 10526»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 10480 in Urdu