الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. باب (أحاديث 10136–10518)
باب (احادیث 10136 تا 10518)
حدیث نمبر: 10496
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَمُحَمَّدُ بْنُ حَيَّانَ الْمَازِنِيُّ، قَالَا: ثَنَا شَاذُّ بْنُ الْفَيَّاضِ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي حَسَّانَ، عَنْ نَاجِيَةَ بْنِ كَعْبٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الْعَبْدَ لَيُولَدُ مُؤْمِنًا وَيَعِيشُ مُؤْمِنًا وَيَمُوتُ كَافِرًا، وَإِنَّ الْعَبْدَ لَيُولَدُ كَافِرًا وَيَعِيشُ كَافِرًا وَيَمُوتُ مُؤْمِنًا، وَإِنَّ الْعَبْدَ لَيَعْمَلُ بُرْهَةً مِنْ دَهْرِهِ بِالسَّعَادَةِ، ثُمَّ يُدْرِكُهُ مَا كُتِبَ لَهُ، فَيَمُوتُ شَقِيًّا، وَإِنَّ الْعَبْدَ لَيَعْمَلُ بُرْهَةً مِنْ دَهْرِهِ بِالشَّقَاءِ، ثُمَّ يُدْرِكُهُ مَا كُتِبَ لَهُ فَيَمُوتُ سَعِيدًا.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بندہ مومن پیدا ہوتا ہے، مومن ہی زندگی گزارتا ہے، مگر کافر ہو کر مرتا ہے۔ اور بندہ کافر پیدا ہوتا ہے، کافر ہی زندگی گزارتا ہے، مگر مومن ہو کر مرتا ہے۔ اور بندہ اپنی زندگی کا کچھ حصہ نیک بختی کے عمل میں گزارتا ہے، پھر اسے وہ تقدیر آ لیتی ہے جو اس کے لیے لکھی جا چکی تھی، تو وہ بدبخت ہو کر مرتا ہے۔ اور بندہ اپنی زندگی کا کچھ حصہ بدبختی کے عمل میں گزارتا ہے، پھر اسے وہ تقدیر آ لیتی ہے جو اس کے لیے لکھی جا چکی تھی، تو وہ نیک بخت ہو کر مرتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10496]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 223، حدیث 10542»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 10496 in Urdu