الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. باب (أحاديث 10136–10518)
باب (احادیث 10136 تا 10518)
حدیث نمبر: 10514
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا مُسَدَّدٌ، ثَنَا سَلَّامُ بْنُ أَبِي مُطِيعٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَجُلًا قَبَّلَ امْرَأَةً فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي فَعَلْتُ كَذَا وَكَذَا، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَأَقِمِ الصَّلاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَات، فَقَالَ الرَّجُلُ: هِيَ لِي يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: " لَا، بَلْ هِيَ لِأُمَّتِي.
في طبعة مكتبة ابن تيمية (أقم) بدون الواو.
في طبعة مكتبة ابن تيمية (أقم) بدون الواو.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے ایک عورت کا بوسہ لے لیا، پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے ایسا ایسا کام کیا ہے، تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”دن کے دونوں کناروں اور رات کے کچھ حصوں میں نماز قائم کرو، بے شک نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں“ [سورۃ ہود: 114] ۔ اس آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا یہ خاص میرے لیے ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ یہ میری پوری امت کے لیے ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10514]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 230، حدیث 10560»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 10514 in Urdu