الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
65. عروة بن الزبير عن ابن عباس
عروہ بن زبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 10672
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ بِقُصَّةٍ فَقَالَ: إِنَّ نِسَاءَ بَنِي إِسْرَائِيلَ كُنَّ يَجْعَلْنَ هَذَا فِي رُؤُوسِهِنَّ، فَلُعِنَّ وَحُرِّمَ عَلَيْهِنَّ الْمَسَاجِدُ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بالوں کا ایک جوڑا (مصنوعی بالوں کا لچھا) لے کر باہر تشریف لائے اور فرمایا: ”بنی اسرائیل کی عورتیں اسے اپنے سروں میں لگایا کرتی تھیں، تو ان پر لعنت کی گئی اور ان پر مسجدیں حرام کر دی گئیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10672]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 297، حدیث 10718»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 10672 in Urdu