الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
71. محمد بن علي عن ابن عباس
محمد بن علی کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 10695
حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَالِدٍ الْمِصِّيصِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ، ثَنَا هُشَيْمٌ، أَنَا جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ، وَهُوَ يُرِيدُ الصَّلَاةَ، فَمَرَّ بِقِدْرٍ، فَتَنَاوَلَ مِنْهَا عَظْمًا فَأَكَلَهُ، ثُمَّ مَضَى إِلَى الصَّلَاةِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے ارادے سے باہر تشریف لائے، راستے میں ایک ہانڈی کے پاس سے گزرے تو اس میں سے ایک ہڈی (کا گوشت) لے کر کھا لیا، پھر بغیر وضو کیے نماز کی طرف چلے گئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10695]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 306، حدیث 10741»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 10695 in Urdu