🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
72. نافع بن جبير بن مطعم عن ابن عباس
نافع بن جبیر بن مطعم کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10704
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، ثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، ثَنَا شُعَيْبٌ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَدِمَ مُسَيْلِمَةُ الْكَذَّابُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَ يَقُولُ: إِنْ جَعَلَ لِي مُحَمَّدٌ الْأَمْرَ مِنْ بَعْدِهِ تَبِعْتُهُ، وَقَدِمَهَا فِي بَشَرٍ كَثِيرٍ مِنْ قَوْمِهِ، فَأَقْبَلَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَعَهُ ثَابِتُ بْنُ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ، وَفِي يَدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِطْعَةُ جَرِيدٍ، فَوَقَفَ عَلَى مُسَيْلِمَةَ فِي أَصْحَابِهِ فَقَالَ: لَوْ سَأَلْتَنِي هَذِهِ الْقِطْعَةَ مَا أَعْطَيْتُكَهَا، وَلَنْ تَعْدُوَ أَمْرَ اللهِ فِيكَ، وَلَئِنْ أَدْبَرْتَ لَيَعْقِرَنَّكَ اللهُ، وَإِنِّي لَأَرَاكَ الَّذِي رَأَيْتُ فِيكَ، وَهَذَا ثَابِتُ بْنُ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ يُجِيبُكَ عَنِّي "، وَانْصَرَفَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ مسیلمہ کذاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں (مدینہ) آیا اور کہنے لگا: اگر محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اپنے بعد یہ معاملہ (اقتدار) میرے لیے کر دیں تو میں ان کی پیروی کروں گا۔ وہ اپنی قوم کے بہت سے لوگوں کے ساتھ آیا تھا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف تشریف لے گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ بھی تھے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں کھجور کی چھڑی کا ایک ٹکڑا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسیلمہ کے پاس اس کے ساتھیوں سمیت رک کر فرمانے لگے: ”اگر تم مجھ سے یہ ٹکڑا بھی مانگتے تو میں تمہیں نہ دیتا، اور تم اللہ کے تمہارے بارے میں فیصلے سے آگے نہیں بڑھ سکتے، اور اگر تم نے پیٹھ پھیری تو اللہ تمہیں ہلاک کر دے گا، اور میں تمہیں وہی دیکھ رہا ہوں جو مجھے تمہارے بارے میں دکھایا گیا ہے، اور یہ ثابت بن قیس بن شماس میری طرف سے تمہیں جواب دیں گے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس لوٹ گئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10704]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 308، حدیث 10750»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 10704 in Urdu