🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
96. زياد مولى ابن عياش عن ابن عباس
زیاد، ابن عیاش کے آزاد کردہ غلام، کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10780
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مِقْلَاصٍ الْمِصْرِيُّ، ثَنَا أَبِي، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، أَنَّ سَالِمًا أَبَا النَّضْرِ حَدَّثَهُ، عَنْ زِيَادٍ مَوْلَى ابْنِ عَيَّاشٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَى عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ يَوْمَ مَاتَ، فَأَحْنَى عَلَيْهِ كَأَنَّهُ يُوصِيهِ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَرَأَوْا فِي عَيْنَيْهِ أَثَرَ الْبُكَاءِ، ثُمَّ أَحْنَى عَلَيْهِ الثَّانِيَةَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَرَأَوْهُ يَبْكِي، ثُمَّ أَحْنَى عَلَيْهِ الثَّالِثَةَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ وَلَهُ شَهِيقٌ، فَعَرَفُوا أَنَّهُ قَدْ مَاتَ، فَبَكَى الْقَوْمُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَهْ ؛ إِنَّمَا هَذَا مِنَ الشَّيْطَانِ، فَاسْتَغْفِرُوا اللهَ، ثُمَّ قَالَ: " أَذْهِبْ عَنْكَ أَبَا السَّائِبِ، فَلَقَدْ خَرَجْتَ وَلَمْ تَتَلَبَّسْ مِنْهَا بِشَيْءٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی وفات کے دن ان کے پاس تشریف لے گئے، اور ان پر اس طرح جھکے گویا انہیں کوئی وصیت فرما رہے ہوں، پھر اپنا سر اٹھایا تو لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں میں رونے کا اثر دیکھا، پھر دوسری بار ان پر جھکے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اٹھایا تو لوگوں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رو رہے ہیں، پھر تیسری بار جھکے، پھر اپنا سر اٹھایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سسکیاں لے رہے تھے، تو لوگوں کو معلوم ہو گیا کہ وہ فوت ہو چکے ہیں۔ چنانچہ لوگ رونے لگے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بس کرو، یہ تو شیطان کی طرف سے ہے، اللہ سے استغفار کرو۔“ پھر فرمایا: ”اے ابوسائب! (دنیا سے) رخصت ہو جاؤ، تم اس سے اس حال میں نکلے کہ اس کی کسی چیز میں ملوث نہ ہوئے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10780]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 333، حدیث 10826»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 10780 in Urdu