الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
102. طاوس، عن ابن عباس
طاؤس کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 10884
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَكِ الْعَيْشِيُّ، ثَنَا وُهَيْبٌ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْمَسْجِدَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَإِذَا هُوَ بِأَبِي إِسْرَائِيلَ قَائِمًا فِي الشَّمْسِ، وَلَا يَسْتَظِلُّ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا لَهُ؟ " قَالُوا: نَذَرَ أَنْ يَقُومَ وَلَا يَسْتَظِلَّ وَلَا يُفْطِرَ، قَالَ: مُرُوهُ فَلْيَجْلِسْ، وَلْيَسْتَظِلَّ، وَلْيُفْطِرْ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن مسجد میں داخل ہوئے تو ابواسرائیل کو دھوپ میں کھڑا پایا، وہ سائے میں نہیں جاتا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اسے کیا ہوا؟“ لوگوں نے کہا: اس نے نذر مانی ہے کہ وہ کھڑا رہے گا، سائے میں نہیں جائے گا، اور روزہ نہیں توڑے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے حکم دو کہ بیٹھ جائے، سائے میں چلا جائے، اور روزہ توڑ دے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10884]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 26، حدیث 10930»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 10884 in Urdu