الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
102. طاوس، عن ابن عباس
طاؤس کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 10924
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَارُودِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ سَعِيدٍ الْكِنْدِيُّ، ثَنَا عِيسَى بْنُ سَوَادَةَ النَّخَعِيُّ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: سَمِعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَوْتَ رَجُلَيْنِ وَهُمَا يَقُولَانِ: وَلَا يَزَالُ حَوَارِيَّ تَلُوحُ عِظَامُهُ زَوَى الْحَرْبَ عَنْهُ أَنْ يُجَنَّ فَيُقْبَرَا فَسَأَلَ عَنْهُمَا، فَقِيلَ: مُعَاوِيَةُ وَعَمْرُو بْنُ الْعَاصِ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ أَرْكِسْهُمَا فِي الْفِتْنَةِ رَكْسًا وَدُعَّهُمَا إِلَى النَّارِ دَعًّا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو آدمیوں کی آواز سنی جو یہ (شعر) پڑھ رہے تھے:
(بحرِ طویل میں)
”کوئی نہ کوئی حواری (مددگار ساتھی) ایسا ہمیشہ رہے گا جس کی ہڈیاں (میدانِ جنگ میں) نظر آتی رہیں گی، جنگ نے اسے (کفن دفن سے) روک دیا کہ وہ لپیٹا اور دفنایا جائے۔“
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: یہ دونوں کون ہیں؟ عرض کیا گیا: معاویہ اور عمرو بن العاص۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! انہیں اوندھے منہ فتنے میں ڈال دے، اور انہیں دھکیل کر جہنم کی طرف لے جا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10924]

تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 38، حدیث 10970»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 10924 in Urdu