الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
102. طاوس، عن ابن عباس
طاؤس کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 10946
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيُّ، ثَنَا أَبُو الدَّرْدَاءِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُنِيبِ، حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ كَيْسَانَ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، وَطَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خَمْسٌ بِخَمْسٍ " قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ وَمَا خَمْسٌ بِخَمْسٍ؟ قَالَ: " مَا نَقَضَ قَوْمٌ الْعَهْدَ إِلَّا سُلِّطَ عَلَيْهِمْ عَدُوُّهُمْ، وَمَا حَكَمُوا بِغَيْرِ مَا أَنْزَلَ اللهُ إِلَّا فَشَا فِيهِمُ الْفَقْرُ، وَلَا ظَهَرَتْ فِيهِمُ الْفَاحِشَةُ إِلَّا فَشَا فِيهِمُ الْمَوْتُ، وَلَا طَفَّفُوا الْمِكْيَالَ إِلَّا مُنِعُوا النَّبَاتَ وَأُخِذُوا بِالسِّنِينَ، وَلَا مَنَعُوا الزَّكَاةَ إِلَّا حُبِسَ عَنْهُمُ الْقَطْرُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانچ چیزیں پانچ چیزوں کے بدلے میں ہیں۔“ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! پانچ پانچ کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس قوم نے بھی عہد توڑا، اس پر اس کا دشمن مسلط کر دیا گیا، اور جس قوم نے بھی اللہ کے نازل کردہ کے خلاف فیصلہ کیا، ان میں فقر و افلاس پھیل گیا، اور جس قوم میں بھی بے حیائی پھیلی، ان میں موت (وبا) پھیل گئی، اور جس قوم نے بھی ناپ تول میں کمی کی، ان سے پیداوار روک لی گئی اور انہیں قحط سالی میں مبتلا کر دیا گیا، اور جس قوم نے بھی زکوٰۃ روکی، ان سے بارش روک لی گئی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10946]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 45، حدیث 10992»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 10946 in Urdu