الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
102. طاوس، عن ابن عباس
طاؤس کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 10952
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ طَاوُسًا يَقُولُ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ فِي الْإِقْعَاءِ عَلَى الْقَدَمَيْنِ قَالَ: " هِيَ السُّنَّةُ، فَقُلْتُ: إِنَّا لَنَرَاهُ جَفَاءً بِالرَّجُلِ، فَقَالَ: " هِيَ سُنَّةُ نَبِيِّكَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ".
طاؤس رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اقعاء (دونوں پاؤں پر بیٹھنے) کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”یہ سنت ہے۔“ میں نے عرض کیا: ہم تو اسے آدمی کے لیے سختی (بے آرامی کی بات) سمجھتے ہیں۔ تو انہوں نے فرمایا: ”یہ تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10952]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 47، حدیث 10998»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 10952 in Urdu