الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
104. مجاهد، عن ابن عباس
مجاہد کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11068
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثَنَا أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ، ثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ، عَنْ مِقْسَمٍ، وَمُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، اللهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُمْ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ قَالَ: " هُمْ قَوْمٌ كَانُوا كَفَرُوا بِعِيسَى فَآمَنُوا بِمُحَمَّدٍ، وَالَّذِينَ كَفَرُوا أَوْلِيَاؤُهُمُ الطَّاغُوتُ يُخْرِجُونَهُمْ مِنَ النُّورِ إِلَى الظُّلُمَاتِ، هُمْ قَوْمٌ آمَنُوا بِعِيسَى، فَلَمَّا بُعِثَ مُحَمَّدٌ كَفَرُوا بِهِ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے فرمان ”اللہ ایمان والوں کا کارساز ہے، وہ انہیں اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لاتا ہے“ [البقرہ: 257] کے بارے میں فرماتے ہیں: ”یہ وہ لوگ ہیں جو عیسیٰ علیہ السلام کا انکار کرتے تھے، پھر محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لے آئے۔“ اور ”جن لوگوں نے کفر کیا ان کے کارساز طاغوت ہیں، وہ انہیں روشنی سے نکال کر اندھیروں کی طرف لے جاتے ہیں“ [البقرہ: 257] کے بارے میں فرمایا: ”یہ وہ لوگ ہیں جو عیسیٰ علیہ السلام پر ایمان لائے تھے، پھر جب محمد صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے تو ان کا انکار کر دیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11068]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 82، حدیث 11114»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11068 in Urdu