الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
107. عمرو بن دينار، عن ابن عباس
عمرو بن دینار کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11165
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كُتِبَ عَلَيْهِمْ أَنْ لَا يَفِرَّ عَشْرٌ مِنْ مِائَتَيْنِ، ثُمَّ خَفَّفَ عَنْهُمْ، فَقَالَ: الآنَ خَفَّفَ اللهُ عَنْكُمْ وَعَلِمَ أَنَّ فِيكُمْ ضَعْفًا الْآيَةَ، فَكَتَبَ: " أَنْ لَا يَفِرَّ الْمِائَةُ مِنَ الْمِائَتَيْنِ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ”ان پر شروع میں یہ فرض کیا گیا تھا کہ دس آدمی دو سو کے مقابلے میں نہ بھاگیں، پھر ان پر یہ تخفیف کی گئی۔“ تو فرمایا: ”اب اللہ نے تم سے تخفیف کر دی اور جان لیا کہ تم میں کمزوری ہے“ [الانفال: 66] پوری آیت، تو یہ حکم لکھا گیا: ”ایک سو دو سو کے مقابلے میں نہ بھاگیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11165]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 112، حدیث 11211»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11165 in Urdu