🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
108. عبيد بن أبي مليكة، عن ابن عباس
عبید بن ابی ملیکہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11180
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا مُسَدَّدٌ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي عَامِرٍ الْخَزَّازِ، حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَشْرَبُ عِنْدَ سَوْدَةَ مِنَ الْعَسَلِ، فَيَدْخُلُ عَلَى عَائِشَةَ، فَقَالَتْ: إِنِّي أَجِدُ مِنْكَ رِيحًا، ثُمَّ دَخَلَ عَلَى حَفْصَةَ، فَقَالَتْ: إِنِّي أَجِدُ مِنْكَ رِيحًا، فَقَالَ: إِنِّي أُرَاهُ مِنْ شَرَابٍ شَرِبْتُهُ عِنْدَ سَوْدَةَ وَاللهِ لَا أَشْرَبُهُ، فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللهُ لَكَ ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا کے پاس شہد پیا کرتے تھے، پھر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لاتے تو وہ عرض کرتیں: مجھے آپ سے ایک بو محسوس ہوتی ہے۔ پھر سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لاتے تو وہ بھی عرض کرتیں: مجھے آپ سے ایک بو محسوس ہوتی ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا خیال ہے یہ اس مشروب کی وجہ سے ہے جو میں نے سودہ کے پاس پیا، اللہ کی قسم! اب میں اسے نہیں پیوں گا۔“ تو یہ آیت نازل ہوئی: ”اے نبی! آپ کیوں حرام کرتے ہیں وہ چیز جو اللہ نے آپ کے لیے حلال کی ہے“ [التحریم: 1] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11180]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 117، حدیث 11226»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11180 in Urdu