الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
108. عبيد بن أبي مليكة، عن ابن عباس
عبید بن ابی ملیکہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11199
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثَنَا أَبِي، ثَنَا عَتَّابُ بْنُ بَشِيرٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فِي قَوْلِهِ: حَتَّى إِذَا اسْتَيْئَسَ الرُّسُلُ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ قَدْ كُذِبُوا قَالَ: كَانُوا بَشَرًا فَضَعُفُوا وَظَنُّوا أَنَّهُمْ قَدْ أُخْلِفُوا، وَقَرَأَ: حَتَّى يَقُولَ الرَّسُولُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اس آیت کے بارے میں: ”یہاں تک کہ جب رسول مایوس ہو گئے اور انہوں نے گمان کیا کہ ان سے جھوٹ کہا گیا تھا“ [یوسف: 110] فرماتے ہیں: ”وہ بھی بشر تھے، تو کمزور پڑ گئے اور گمان کیا کہ ان سے وعدہ خلافی کی گئی ہے۔“ اور یہ آیت پڑھی: ”یہاں تک کہ رسول کہہ اٹھا“ [البقرہ: 214] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11199]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 124، حدیث 11245»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11199 in Urdu