🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
108. عبيد بن أبي مليكة، عن ابن عباس
عبید بن ابی ملیکہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11204
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شُعَيْبٍ السِّمْسَارُ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ الْبَجَلِيُّ، ثَنَا الْمُعَافَى بْنُ عِمْرَانَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ: إِنَّ الْوَلِيدَ بْنَ الْمُغِيرَةِ صَنَعَ لِقُرَيْشٍ طَعَامًا فَلَمَّا أَكَلُوا قَالَ: مَا تَقُولُونَ فِي هَذَا الرَّجُلِ؟ فَقَالَ بَعْضُهُمْ: سَاحِرٌ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَيْسَ بِسَاحِرٍ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: كَاهِنٌ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَيْسَ بِكَاهِنٍ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: شَاعِرٌ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَيْسَ بِشَاعِرٍ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: سِحْرٌ يُؤْثَرُ، فَأُجْمِعَ رَأْيُهُمْ عَلَى أَنَّهُ سِحْرٌ يُؤْثَرُ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " فَحَزِنَ وَقَنَعَ رَأْسَهُ وَتَدَثَّرَ " فَأَنْزَلَ اللهُ يَا أَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ قُمْ فَأَنْذِرْ وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ وَالرُّجْزَ فَاهْجُرْ وَلا تَمْنُنْ تَسْتَكْثِرُ وَلِرَبِّكَ فَاصْبِرْ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ولید بن مغیرہ نے قریش کے لیے کھانا تیار کیا، جب انہوں نے کھانا کھا لیا تو اس نے کہا: تم اس آدمی (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ) کے بارے میں کیا کہتے ہو؟ کچھ نے کہا: جادوگر ہے، اور کچھ نے کہا: جادوگر نہیں، اور کچھ نے کہا: کاہن ہے، اور کچھ نے کہا: کاہن نہیں، اور کچھ نے کہا: یہ شاعر ہے، کچھ نے کہا: یہ شاعر نہیں، اور کچھ نے کہا: یہ سیکھا ہوا جادو ہے، آخرکار ان سب کی رائے اسی پر جمع ہو گئی کہ یہ سیکھا ہوا جادو ہے۔ یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو رنج ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر ڈھانپ لیا اور چادر اوڑھ لی، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ”اے چادر اوڑھنے والے! اٹھو اور ڈراؤ، اور اپنے رب کی بڑائی بیان کرو، اپنے کپڑے پاک رکھو، گندگی سے دور رہو، احسان جتا کر زیادہ حاصل کرنے کی خواہش نہ کرو، اور اپنے رب کی خاطر صبر کرو۔“ [سورۃ المدثر: 2] [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11204]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 125، حدیث 11250»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11204 in Urdu