الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
121. أبو الزبير، عن ابن عباس
ابوزبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11235
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي خِدَاشٍ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ، قَالَ: لَمَّا أَشْرَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمَقْبَرَةِ وَهُوَ عَلَى طَرِيقِهَا الْأَوَّلِ أَشَارَ بِيَدِهِ وَرَاءَ الضَّفِيرَةِ أَوِ الظَّهِيرَةِ، فَقَالَ: " نِعْمَ الْمَقْبَرَةُ هَذِهِ " قُلْتُ لِلَّذِي يُخْبِرُنِي: خَصَّ الشِّعْبَ؟ قَالَ: هَكَذَا كُنَّا نَسْمَعُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " خَصَّ الشِّعْبَ الْمُقَابِلَ بِالْبَيْتِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قبرستان کے قریب پہنچے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے پہلے راستے پر تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ضفیرہ (یا: ظہیرہ) کے پیچھے اشارہ کیا اور فرمایا: ”یہ کیا ہی اچھا قبرستان ہے۔“ (ابن جریج رحمہ اللہ کہتے ہیں:) میں نے اپنے خبر دینے والے سے پوچھا: کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھاٹی کو خاص طور پر مراد لیا تھا؟ انہوں نے کہا: ہم نے یہی سنا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ کے سامنے والی گھاٹی کو خاص طور پر مراد لیا تھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11235]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 137، حدیث 11282»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11235 in Urdu