الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. بلال بن الحارث المزني، يكنى أبا عبد الرحمن
سیدنا بلال بن حارث مزنی رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعبدالرحمن
حدیث نمبر: 1128
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، (ح) وَحَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، أَنَا مَالِكٌ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي الْحَكَمِ، أَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ بِلَالِ بْنِ الْحَارِثِ الْمُزَنِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَ: إِنَّ الرَّجُلَ لَيَتَكَلَّمُ بِالْكَلِمَةِ مِنْ رِضْوَانِ اللهِ مَا كَانَ يَظُنُّ أَنْ تَبْلُغَ مَا بَلَغَتْ يَكْتُبُ اللهُ لَهُ رِضْوَانَهُ إِلَى يَوْمِ يَلْقَاهُ، وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَتَكَلَّمُ بِالْكَلِمَةِ مِنْ سَخَطِ اللهِ مَا كَانَ يَظُنُّ أَنْ تَبْلُغَ مَا بَلَغَتْ يَكْتُبُ اللهُ لَهُ بِهَا سَخَطَهُ إِلَى يَوْمِ يَلْقَاهُ، قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ: " أَسْقَطَ مَالِكٌ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ مِنَ الْإِسْنَادِ، عَلْقَمَةَ بْنَ وَقَّاصٍ، جَدَّ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، وَرَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ فَخَالَفَ النَّاسَ فِيهِ ".
سیدنا بلال بن حارث مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی اللہ کی رضا کی ایک بات کہتا ہے، اسے گمان بھی نہیں ہوتا کہ وہ کہاں تک پہنچے گی، تو اللہ اس کے لیے اس دن تک جب وہ اس سے ملے گا، اپنی رضا لکھ دیتا ہے، اور آدمی اللہ کی ناراضگی کی ایک بات کہتا ہے، اسے گمان بھی نہیں ہوتا کہ وہ کہاں تک پہنچے گی، تو اللہ اس کے لیے اس دن تک جب وہ اس سے ملے گا، اپنی ناراضگی لکھ دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مالک اور محمد بن عجلان نے سند میں سے محمد بن عمرو کے دادا علقمہ بن وقاص کو ساقط کر دیا ہے، اور حماد بن سلمہ نے اسے روایت کیا تو اس میں لوگوں کی مخالفت کی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1128]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مالک اور محمد بن عجلان نے سند میں سے محمد بن عمرو کے دادا علقمہ بن وقاص کو ساقط کر دیا ہے، اور حماد بن سلمہ نے اسے روایت کیا تو اس میں لوگوں کی مخالفت کی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1128]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 369، حدیث 1134»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1128 in Urdu