الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
124. عطاء، عن ابن عباس
عطاء کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11307
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي نُعَيْمٍ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ شِنْظِيرٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: إِنَّمَا كَانَ بَدْءُ الْإِيضَاعِ مِنْ قِبَلِ أَهْلِ الْبَادِيَةِ، كَانُوا يَقِفُونَ حَافَتَيِ النَّاسِ وَقَدْ تَعَلَّقُوا الْقِسِيَّ وَالْجِعَابَ، فَإِذَا نَفَرُوا تَقَعْقَعَتْ، لَقَدْ رُئِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَأَنَّ ذِفْرَيْ نَاقَتِهِ لَتَمَسُّ حَارِكَهَا، وَهُوَ يَقُولُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ عَلَيْكُمْ بِالسَّكِينَةِ، يَا أَيُّهَا النَّاسُ عَلَيْكُمْ بِالسَّكِينَةِ.
عطاء رحمہ اللہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: تیز چلنے (ایضاع) کی ابتدا دیہاتیوں کی طرف سے ہوئی، وہ لوگوں کے کناروں پر کھڑے ہوتے، اور انہوں نے کمانیں اور ترکش لٹکائے ہوئے تھے، جب وہ تیزی سے چلتے تو ان کی آواز آتی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس حال میں دیکھا گیا کہ گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کے کان کے پیچھے کی ہڈی اس کے شانوں کے اوپری حصے کو چھو رہی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”اے لوگو! سکون سے چلو، اے لوگو! سکون سے چلو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11307]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 158، حدیث 11355»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11307 in Urdu