🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
124. عطاء، عن ابن عباس
عطاء کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11316
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَائِلَةَ، ثَنَا شَيْبَانُ، ثَنَا نَافِعٌ أَبُو هُرْمُزَ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِذَا اسْتَوَى النَّهَارُ خَرَجَ إِلَى بَعْضِ حِيطَانِ الْمَدِينَةِ وَقَدْ يُسِّرَ لَهُ فِيهَا طَهُورٌ، فَإِنْ كَانَتْ لَهُ حَاجَةٌ قَضَاهَا وَإِلَّا تَطَهَّرَ، فَإِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ عَنْ كَبِدِ السَّمَاءِ قَدْرَ شِرَاكٍ، قَامَ فَصَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ، وَلَمْ يَتَشَهَّدْ بَيْنَهُنَّ وَسَلَّمَ فِي آخِرِ الْأَرْبَعِ، ثُمَّ يَقُومُ فَيَأْتِي الْمَسْجِدَ "، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا هَذِهِ الصَّلَاةُ الَّتِي تُصَلِّيهَا، وَلَا نُصَلِّيهَا؟ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: مِنْ صَلَّاهُنَّ مِنْ أُمَّتِي فَقَدْ أَحْيَى لَيْلَتَهُ سَاعَةً، يُفْتَحُ فِيهَا أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَيُسْتَجَابُ فِيهَا الدُّعَاءُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب دن چڑھ آتا تو مدینہ کے کسی باغ کی طرف نکل جاتے، وہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وضو کا پانی مہیا کر دیا جاتا، اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی حاجت ہوتی تو اسے پورا فرماتے، ورنہ وضو کرتے، پھر جب سورج آسمان کی چوٹی سے ایک تسمے کے برابر ڈھل جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر چار رکعتیں پڑھتے، ان کے درمیان تشہد نہ کرتے اور چاروں کے آخر میں سلام پھیرتے، پھر مسجد کی طرف تشریف لے جاتے۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ کون سی نماز ہے جو آپ پڑھتے ہیں اور ہم نہیں پڑھتے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں سے جو یہ چار رکعتیں پڑھے، اس نے اپنی رات کی ایک گھڑی زندہ کر لی، جس میں آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور دعا قبول کی جاتی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11316]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 161، حدیث 11364»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11316 in Urdu