الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
124. عطاء، عن ابن عباس
عطاء کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11335
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِشَاةٍ لِمَوْلَاةٍ لِمَيْمُونَةَ مَيْتَةٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا عَلَى أَهْلِ هَذِهِ لَوْ أَخَذُوا إِهَابَهَا فَدَبَغُوهُ فَانْتَفَعُوا بِهِ؟ " فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّهَا مَيْتَةٌ، قَالَ: " إِنَّمَا حَرُمَ أَكْلُهَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی ایک باندی کی مری ہوئی بکری کے پاس سے ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان لوگوں پر کیا حرج ہے اگر وہ اس کی کھال لے لیں، اسے دباغت دیں اور اس سے فائدہ اٹھائیں؟“ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! یہ تو مردار ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صرف اس کا کھانا حرام کیا گیا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11335]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 167، حدیث 11383»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11335 in Urdu