الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
124. عطاء، عن ابن عباس
عطاء کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11345
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْأَشْعَثِيُّ، ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَجُلًا عَضَّ يَدَ رَجُلٍ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَانْتَزَعَ ثَنِيَّتَهُ، " فَأَهْدَرَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. هَكَذَا رَوَاهُ سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَهِمَ فِيهِ، وَرَوَاهُ أَصْحَابُ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَصْحَابُ عَطَاءٍ وَهُوَ الصَّوَابُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک آدمی نے دوسرے آدمی کا ہاتھ دانتوں سے کاٹ لیا، اس نے اپنا ہاتھ چھڑایا تو کاٹنے والے کا اگلا دانت ٹوٹ گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے لغو (بلا تاوان) قرار دیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سعید بن عمرو نے اسے سفیان سے، عمرو سے، عطاء سے، ابن عباس سے اسی طرح روایت کیا ہے اور اس میں غلطی کی ہے، جبکہ ابن عیینہ کے شاگردوں نے اسے ابن عیینہ سے، عمرو سے، عطاء سے، صفوان بن یعلی بن امیہ سے، ان کے والد سے روایت کیا ہے، اور عطاء کے شاگردوں نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے، اور یہی درست ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11345]

تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 170، حدیث 11393»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11345 in Urdu