🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
124. عطاء، عن ابن عباس
عطاء کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11357
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، وَأَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ، وَأَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّونَ، قَالُوا: ثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْأُبُلِّيُّ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ فِيمَا دَعَا بِهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ: اللَّهُمَّ إِنَّكَ تَسْمَعُ كَلَامِي، وَتَرَى مَكَانِي، وَتَعْلَمُ سِرِّي وَعَلَانِيَتِي، لَا يَخْفَى عَلَيْكَ شَيْءٌ مِنْ أَمْرِي، أَنَا الْبَائِسُ الْفَقِيرُ الْمُسْتَغِيثُ الْمُسْتَجِيرُ، الْوَجِلُ الْمُشْفِقُ الْمُقِرُّ الْمُعْتَرِفُ بِذَنْبِهِ، أَسْأَلُكَ مَسْأَلَةَ الْمُسْتَكِينِ، وَأَبْتَهِلُ إِلَيْكَ ابْتِهَالَ الْمُذْنِبِ الذَّلِيلِ، وَأَدْعُوكَ دُعَاءَ الْخَائِفِ الضَّرِيرِ، مَنْ خَضَعَتْ لَكَ رَقَبَتُهُ، وَفَاضَتْ لَكَ عَيْنَاهُ، وَذَلَّ جَسَدُهُ، وَرَغِمَ أَنْفُهُ لَكَ، اللَّهُمَّ لَا تَجْعَلْنِي بِدُعَائِكَ شَقِيًّا، وَكُنْ بِي دَوْمًا رَحِيمًا، يَا خَيْرَ الْمَسْئُولِينَ وَيَا خَيْرَ الْمُعْطِينَ.
في طبعة مكتبة ابن تيمية (الرجل)
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع میں جو دعائیں کیں ان میں یہ بھی تھی: ”اے اللہ! تو میری بات سنتا ہے، میری جگہ دیکھتا ہے، اور میرا پوشیدہ اور ظاہر جانتا ہے، میرے کسی معاملے کی کوئی بات تجھ سے پوشیدہ نہیں، میں بے بس، محتاج، فریاد رس چاہنے والا، پناہ مانگنے والا، ڈرنے والا، خوف کھانے والا، اپنے گناہ کا اقراری اور معترف ہوں، میں تجھ سے ایسے سوال کرتا ہوں جیسے تنگ دست بے بس سوال کرتا ہے، اور تیرے حضور ایسے گڑگڑاتا ہوں جیسے ذلیل گنہگار گڑگڑاتا ہے، اور تجھے ایسے پکارتا ہوں جیسے بے بس خوفزدہ پکارتا ہے، جس کی گردن تیرے آگے جھکی ہو، جس کی آنکھیں تیرے لیے بہہ رہی ہوں، جس کا جسم تیرے سامنے عاجز ہو اور جس کی ناک تیرے سامنے خاک آلود ہو۔ اے اللہ! مجھے اپنے حضور دعا کرنے میں نامراد نہ بنا، اور ہمیشہ مجھ پر رحم فرما، اے سوال کیے جانے والوں میں سب سے بہتر اور اے عطا کرنے والوں میں سب سے بہتر!“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11357]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 174، حدیث 11405»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11357 in Urdu