الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
124. عطاء، عن ابن عباس
عطاء کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11396
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ الصَّنْعَانِيُّ، ثَنَا زَيْدُ بْنُ الْمُبَارَكِ، ثَنَا قُدَامَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَشْجَعِيُّ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ شَيْبَةَ الطَّائِفِيِّ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَطَبَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُطْبَةً أَسْمَعَ الْعَوَاتِقَ فِي خُدُورِهِنَّ، فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ مَنْ أَسْلَمَ بِلِسَانِهِ وَلَمْ يَدْخُلِ الْإِيمَانُ قَلْبَهُ، لَا تُؤْذُوا الْمُؤْمِنِينَ، وَلَا تَتَّبِعُوا عَوْرَاتِهِمْ، فَإِنَّهُ مَنْ يَتَّبِعْ عَوْرَةَ أَخِيهِ يَتَّبِعِ اللهُ عَوْرَتَهُ، وَمَنْ يَتَّبِعِ اللهُ عَوْرَتَهُ يَفْضَحْهُ، وَلَوْ فِي جَوْفِ بَيْتِهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسا خطبہ دیا جسے پردہ نشین کنواری لڑکیوں تک نے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے وہ لوگو جنہوں نے زبان سے اسلام قبول کیا مگر ایمان ان کے دلوں میں داخل نہیں ہوا! مومنوں کو ایذا نہ دو، اور ان کے عیبوں کے پیچھے نہ پڑو، کیونکہ جو اپنے بھائی کے عیب کے پیچھے پڑے گا، اللہ اس کے عیب کے پیچھے پڑے گا، اور جس کے عیب کے پیچھے اللہ پڑ جائے وہ اسے رسوا کر دے گا، خواہ وہ اپنے گھر کے اندر ہی کیوں نہ ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11396]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 186، حدیث 11444»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11396 in Urdu