الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
125. عكرمة عن ابن عباس
عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11548
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي الْحَكَمُ بْنُ أَبَانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: لَمَّا كَانَ مَرَضُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أُبَيٍّ الَّذِي مَاتَ فِيهِ، جَاءَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَتَكَلَّمَا بِكَلَامٍ بَيْنَهُمَا، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ: قَدْ فَهِمْتُ مَا تَقُولُ، امْنُنْ عَلَيَّ فَكَفِّنِّي فِي قَمِيصِكَ وَصَلِّ عَلَيَّ، فَكَفَّنَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قَمِيصِهِ ذَلِكَ وَصَلَّى عَلَيْهِ. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: وَاللهُ أَعْلَمُ أَيَّ صَلَاةٍ كَانَتْ، وَمَا خَادَعَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْسَانًا قَطُّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: جب عبداللہ بن ابی کی وہ بیماری آئی جس میں وہ فوت ہوا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس تشریف لائے تو دونوں کے درمیان کچھ گفتگو ہوئی، عبداللہ نے کہا: میں سمجھ گیا آپ کیا فرما رہے ہیں، مجھ پر احسان کیجیے اور مجھے اپنی قمیص میں کفن دیجیے اور مجھ پر نماز پڑھیے۔ چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنی اسی قمیص میں کفن دیا اور اس پر نماز پڑھی۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اللہ ہی بہتر جانتا ہے وہ کیسی نماز تھی، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کسی انسان کو دھوکہ نہیں دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11548]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 235، حدیث 11598»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11548 in Urdu