الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
125. عكرمة عن ابن عباس
عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11569
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثَنَا حَامِدُ بْنُ يَحْيَى، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: إِنَّ مُحَمَّدًا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ رَأَى رَبَّهُ " قَالَ عِكْرِمَةُ: يَا أَبَا عَبَّاسٍ، أَلَيْسَ اللهُ يَقُولُ: لا تُدْرِكُهُ الأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الأَبْصَارَ. فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: لَا أُمَّ لَكَ، إِنَّمَا ذَلِكَ إِذَا خَلَا بِكَيْفِيَّةٍ لَمْ يَقُمْ لَهُ بَصَرٌ ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”بے شک محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب کو دیکھا ہے۔“ عکرمہ نے عرض کیا: اے ابوعباس! کیا اللہ نہیں فرماتا: ”نگاہیں اسے نہیں پا سکتیں، اور وہ نگاہوں کو پا لیتا ہے“ [سورۃ الانعام: 103] ؟ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تیری ماں نہ رہے! یہ تو اس وقت کی بات ہے جب وہ کسی ایسی کیفیت میں ظاہر ہو کہ نگاہ اسے برداشت نہ کر سکے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11569]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 242، حدیث 11619»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11569 in Urdu