الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
125. عكرمة عن ابن عباس
عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11646
حَدَّثَنَا جَبْرُونُ بْنُ عِيسَى الْمُقْرِي، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْحَفَرِيُّ، ثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَسْخَطَ اللهَ فِي رِضَا النَّاسِ سَخِطَ اللهُ عَلَيْهِ، وَأَسْخَطَ عَلَيْهِ مَنْ أَرْضَاهُ فِي سَخَطِهِ، وَمَنْ أَرْضَى اللهَ فِي سَخَطِ النَّاسِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَأَرْضَى عَنْهُ مَنْ أَسْخَطَهُ فِي رِضَاهُ حَتَّى يُزَيِّنَهُ وَيُزَيِّنَ قَوْلَهُ وَعَمَلَهُ فِي عَيْنِهِ ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو لوگوں کی رضا کی خاطر اللہ کو ناراض کرے، اللہ اس سے ناراض ہو جاتا ہے، اور جس نے اسے اس کی ناراضی میں راضی کیا تھا اسے بھی اس پر ناراض کر دیتا ہے۔ اور جو لوگوں کی ناراضی مول لے کر اللہ کو راضی کرے، اللہ اس سے راضی ہو جاتا ہے، اور جو اس کی رضا میں اس پر ناراض ہوا تھا اسے بھی اس پر راضی کر دیتا ہے، یہاں تک کہ اسے، اس کی بات کو اور اس کے عمل کو ان کی نظروں میں خوبصورت بنا دیتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11646]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 268، حدیث 11696»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11646 in Urdu