الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
125. عكرمة عن ابن عباس
عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11681
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ (ح) ، وَحَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا خَلَفُ بْنُ الْوَلِيدِ، قَالَا: ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: مَرَّ رَجُلٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ عَلَى نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَعَهُ غَنَمٌ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ، فَقَالُوا: مَا سَلَّمَ عَلَيْكُمْ إِلَّا لِيَتَعَوَّذَ فَعَمَدُوا إِلَيْهِ فَقَتَلُوهُ، وَأَخَذُوا غَنَمَهُ فَأَتَوْا بِهَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا ضَرَبْتُمْ فِي سَبِيلِ اللهِ فَتَبَيَّنُوا. إِلَى قَوْلِهِ: كَذَلِكَ كُنْتُمْ مِنْ قَبْلُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: بنو سلیم کا ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ صحابہ کے پاس سے گزرا، اس کے ساتھ بکریاں تھیں، اس نے انہیں سلام کیا، تو انہوں نے کہا: اس نے تو صرف اپنے بچاؤ کے لیے سلام کیا ہے، چنانچہ وہ اس کی طرف بڑھے اور اسے قتل کر دیا اور اس کی بکریاں لے لیں، پھر وہ انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے، تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”اے ایمان والو! جب تم اللہ کے راستے میں نکلو تو خوب تحقیق کر لیا کرو“ سے ”تم پہلے ایسے ہی تھے“ تک [سورۃ النساء: 94] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11681]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 278، حدیث 11731»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11681 in Urdu