الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
125. عكرمة عن ابن عباس
عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11886
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنْ يَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ مَاعِزَ بْنَ مَالِكٍ، أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ: لَعَلَّكَ قَبَّلْتَ، أَوْ لَمَسْتَ، أَوْ غَمَزْتَ قَالَ: لَا، قَالَ: " فَعَلْتَ كَذَا وَكَذَا؟ " لَا يُكَنِّي، قَالَ: نَعَمْ، فَأَمَرَ بِرَجْمِهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”شاید تم نے بوسہ لیا ہو، چھوا ہو، یا دبایا ہو؟“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے فلاں فلاں کام کیا“ - صاف الفاظ میں، بغیر کسی کنایے کے - اس نے کہا: جی ہاں۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سنگسار کرنے کا حکم دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11886]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 338، حدیث 11936»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11886 in Urdu