الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
125. عكرمة عن ابن عباس
عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11901
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ الْعَمِّيُّ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ (ح) ، وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ الْوَاسِطِيُّ، أَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ (ح) ، وَحَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ، ثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، كُلُّهُمْ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَى أَعْرَابِيٍّ يَعُودُهُ قَالَ: وَكَانَ إِذَا دَخَلَ عَلَى مَرِيضٍ يَعُودُهُ قَالَ: لَا بَأْسَ طَهُورٌ إِنْ شَاءَ اللهُ، فَقَالَ: قُلْتَ: طَهُورٌ؟ لَا بَلْ هِيَ حُمَّى تَفُورُ عَلَى شَيْخٍ كَبِيرٍ تُزِيرُهُ الْقُبُورَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " فَنَعَمْ إِذًا " وَاللَّفْظُ لِحَدِيثِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ الْمُخْتَارِ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک بدوی کی عیادت کے لیے اس کے پاس تشریف لے گئے - راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی مریض کی عیادت کے لیے جاتے تو فرماتے: ”کوئی حرج نہیں، ان شاء اللہ یہ (بیماری) گناہوں سے پاک کرنے والی ہے۔“ اس شخص نے کہا: آپ فرماتے ہیں پاک کرنے والی؟ نہیں، بلکہ یہ ایک ایسا بخار ہے جو ایک بوڑھے آدمی پر جوش مار رہا ہے، جو اسے قبروں کی زیارت کرا دے گا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر ایسا ہی ہو گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11901]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 342، حدیث 11951»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11901 in Urdu