الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
125. عكرمة عن ابن عباس
عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11912
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، أَنَا خَالِدٌ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ عَبْدًا يُقَالُ لَهُ مُغِيثٌ، كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ يَطُوفُ خَلْفَهَا يَبْكِي وَدُمُوعُهُ تَسِيلُ عَلَى لِحْيَتِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْعَبَّاسِ: يَا عَبَّاسُ، أَلَا تَعْجَبُ مِنْ شِدَّةِ حُبِّ مُغِيثٍ بَرِيرَةَ، وَمِنْ شِدَّةِ بُغْضِ بَرِيرَةَ مُغِيثًا "، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ رَاجَعْتِيهِ فَإِنَّهُ أَبُو وَلَدِكِ ". قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَتَأْمُرُنِي؟ فَقَالَ: " إِنَّمَا أَنَا شَافِعٌ ". قَالَتْ: فَلَا حَاجَةَ لِي فِيهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بریرہ رضی اللہ عنہا کا شوہر ایک غلام تھا جسے مغیث کہا جاتا تھا۔ گویا میں ابھی اسے دیکھ رہا ہوں کہ وہ اس کے پیچھے پیچھے پھرتا روتا ہے اور اس کے آنسو اس کی داڑھی پر بہہ رہے ہوتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عباس رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”عباس! کیا تمہیں مغیث کی بریرہ سے شدید محبت، اور بریرہ کی مغیث سے شدید نفرت پر تعجب نہیں ہوتا؟“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بریرہ سے فرمایا: ”اگر تم اس سے رجوع کر لو تو بہتر ہے، وہ تمہاری اولاد کا باپ ہے۔“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا آپ مجھے حکم دے رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تو صرف سفارش کر رہا ہوں۔“ انہوں نے عرض کیا: پھر مجھے اس کی کوئی حاجت نہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11912]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 345، حدیث 11962»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11912 in Urdu