الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
125. عكرمة عن ابن عباس
عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11958
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْفَسَوِيُّ، ثَنَا خَلَفُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ أَبِي الْحَسْنَاءِ السَّرْخَسِيُّ، ثَنَا أَبُو الصَّبَّاحِ عَبْدُ الْغَفُورِ بْنُ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيُّ الْوَاسِطِيُّ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ الرُّمَّانِيِّ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَيْسَ مِنَّا مَنْ يَنْتَهِبُ، وَقَالَ: " لَا شِغَارَ فِي الْإِسْلَامِ ". وَالشِّغَارُ: أَنْ تُنْكَحَ الْمَرْأَتَانِ إِحْدَاهُمَا بِالْأُخْرَى بِغَيْرِ صَدَاقٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”جو لوٹ مار کرے وہ ہم میں سے نہیں۔“
اور فرمایا: ”اسلام میں شغار (بدل نکاح) جائز نہیں۔“ اور شغار یہ ہے کہ دو عورتوں کا نکاح اس طرح کیا جائے کہ ایک کا نکاح دوسری کے بدلے میں بغیر مہر کے کر دیا جائے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11958]
اور فرمایا: ”اسلام میں شغار (بدل نکاح) جائز نہیں۔“ اور شغار یہ ہے کہ دو عورتوں کا نکاح اس طرح کیا جائے کہ ایک کا نکاح دوسری کے بدلے میں بغیر مہر کے کر دیا جائے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11958]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 358، حدیث 12008»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11958 in Urdu