الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
126. مقسم عن ابن عباس
مقسم کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12028
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: طَافَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَيْتِ عَلَى رَاحِلَتِهِ وَاسْتَلَمَ الرُّكْنَ بِمِحْجَنِهِ، ثُمَّ أَتَى السِّقَايَةَ وَبَنُو عَمِّهِ يَنْزِعُونَ مِنْهَا، فَدَعَا بِشَرَابٍ فَرُفِعَ إِلَيْهِ الدَّلْوُ فَشَرِبَ مِنْهُ، وَقَالَ: لَوْلَا أَنْ يَحْسِبَ النَّاسُ فَيَتَّخِذُونَهُ مَنْسَكًا فَيُقَاتِلُونَكُمْ عَلَيْهَا لَنَزَعْتُ مَعَكُمْ ثُمَّ أَتَى الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ فَطَافَ بِهِمَا عَلَى رَاحِلَتِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سواری پر بیت اللہ کا طواف کیا اور اپنی چھڑی سے رکن کو چھوا، پھر سقایہ پر آئے جہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچازاد بھائی پانی نکال رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی طلب کیا، ڈول آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اٹھایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے پیا اور فرمایا: ”اگر یہ خدشہ نہ ہوتا کہ لوگ یہ سمجھ کر اسے حج کی ایک عبادت بنا لیں گے اور اس پر تم سے جھگڑا کریں گے، تو میں تمہارے ساتھ پانی نکالتا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم صفا اور مروہ کی طرف تشریف لائے اور اپنی سواری پر ہی ان کے درمیان سعی کی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12028]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 387، حدیث 12080»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 12028 in Urdu