🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
126. مقسم عن ابن عباس
مقسم کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12103
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ الْمُسْتَمْلِيُّ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ عُثْمَانَ الْجَزَرِيِّ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فِي قَوْلِهِ: وَإِذْ يَمْكُرُ بِكَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِيُثْبِتُوكَ قَالَ: " تَشَاوَرَتْ قُرَيْشٌ لَيْلَةً بِمَكَّةَ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ: أَثْبِتُوهُ بِالْوَثَائِقِ، يُرِيدُونَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ بَعْضُهُمُ: اقْتُلُوهُ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: أَخْرِجُوهُ، فَأَطْلَعَ اللهُ نَبِيَّهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى ذَلِكَ، فَبَاتَ عَلِيٌّ عَلَى فِرَاشِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِلْكَ اللَّيْلَةَ، وَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى لَحِقَ بِالْغَارِ، وَبَاتَ الْمُشْرِكُونَ يَحْرُسُونَ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَحْسَبُونَ أَنَّهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا أَصْبَحُوا ثَارُوا إِلَيْهِ فَلَمَّا رَأَوْا عَلِيًّا رَدَّ اللهُ مَكْرَهُمْ، فَقَالُوا: أَيْنَ صَاحِبُكَ؟ قَالَ: لَا أَدْرِي، فَاقْتَصُّوا أَثَرَهُ، فَلَمَّا بَلَغُوا الْجَبَلَ اخْتَلَطَ عَلَيْهِمْ فَصَعِدُوا الْجَبَلَ فَمَرُّوا بِالْغَارِ، فَإِذَا عَلَى بَابِهِ نَسِيجُ الْعَنْكَبُوتِ، فَمَكَثَ فِيهِ ثَلَاثًا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے فرمان: ”اور جب کافر لوگ آپ کے خلاف تدبیریں کر رہے تھے تاکہ آپ کو قید کر دیں“ [سورۃ الانفال: 30] کے بارے میں فرماتے ہیں: قریش نے ایک رات مکہ میں مشورہ کیا، ان میں سے بعض نے کہا: اسے (یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو) رسیوں سے باندھ کر قید کر دو، بعض نے کہا: اسے قتل کر دو، اور بعض نے کہا: اسے (شہر بدر کر کے) نکال دو۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سازش سے آگاہ فرما دیا، تو اس رات سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بستر پر سو گئے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکل کر غار میں جا پہنچے۔ مشرکین رات بھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی نگرانی کرتے رہے، یہ سمجھتے ہوئے کہ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ جب صبح ہوئی تو وہ ان پر جھپٹے، مگر جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا تو اللہ تعالیٰ نے ان کی چال ناکام کر دی۔ انہوں نے پوچھا: تمہارا ساتھی کہاں ہے؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے نہیں معلوم۔ چنانچہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم کا پیچھا کیا، جب پہاڑ تک پہنچے تو نشان مبہم ہو گیا، وہ پہاڑ پر چڑھے اور غار کے پاس سے گزرے، تو اس کے دروازے پر مکڑی کا جالا تنا ہوا دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس غار میں تین دن ٹھہرے رہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12103]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 407، حدیث 12155»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 12103 in Urdu