🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
137. سعيد بن جبير، عن ابن عباس
سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12270
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثَنَا يَعْقُوبُ الْقُمِّيُّ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي الْمُغِيرَةِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَتَتْ قُرَيْشٌ الْيَهُودَ فَقَالُوا: بِمَ جَاءَكُمْ مُوسَى؟ قَالُوا: عَصَاهُ وَيَدُهُ بَيْضَاءُ لِلنَّاظِرِينَ، وَأَتَوُا النَّصَارَى، فَقَالُوا: كَيْفَ كَانَ عِيسَى؟ قَالُوا: كَانَ يُبْرِئُ الْأَكْمَهَ وَالْأَبْرَصَ، وَيُحْيِي الْمَوْتَى، فَأَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: ادْعُ لَنَا رَبَّكَ يَجْعَلْ لَنَا الصَّفَا ذَهَبًا، " فَدَعَا رَبَّهُ، فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَاخْتِلافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ لآيَاتٍ لأُولِي الأَلْبَابِ فَلْيَتَفَكَّرُوا فِيهَا ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: قریش یہودیوں کے پاس گئے اور پوچھا: موسیٰ علیہ السلام تمہارے پاس کیا لے کر آئے تھے؟ انہوں نے کہا: ان کا عصا اور دیکھنے والوں کے لیے چمکتا ہوا سفید ہاتھ۔ پھر عیسائیوں کے پاس گئے اور پوچھا: عیسیٰ علیہ السلام کیسے تھے؟ انہوں نے کہا: وہ مادرزاد اندھے اور کوڑھی کو تندرست کرتے اور مردوں کو زندہ کرتے تھے۔ چنانچہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے: اپنے رب سے دعا کیجیے کہ وہ صفا کو ہمارے لیے سونے کا بنا دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب سے دعا کی، تو یہ آیت نازل ہوئی: ”بے شک آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور رات دن کے یکے بعد دیگرے آنے میں عقل والوں کے لیے نشانیاں ہیں“ [سورۃ آل عمران: 190] ، تاکہ وہ اس میں غور و فکر کریں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12270]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 12، حدیث 12322»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 12270 in Urdu