الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
137. سعيد بن جبير، عن ابن عباس
سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12296
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ الْفَرَجِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ شُعَيْبٍ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: كَانَ يُلَبِّي أَهْلُ الشِّرْكِ لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ إِلَّا شَرِيكًا هُوَ لَكَ تَمْلِكُهُ وَمَا مَلَكَ "، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: هَلْ لَكُمْ مِنْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ مِنْ شُرَكَاءَ فِي مَا رَزَقْنَاكُمْ فَأَنْتُمْ فِيهِ سَوَاءٌ تَخَافُونَهُمْ كَخِيفَتِكُمْ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”مشرکین یہ تلبیہ کہا کرتے تھے: لبیک اللہم لبیک، لبیک لا شریک لک إلا شریکاً ہو لک، تملکہ وما ملک (حاضر ہوں اے اللہ! حاضر ہوں، تیرا کوئی شریک نہیں سوائے ایک شریک کے جو تیرا ہی ہے، اس کا اور جو کچھ اس کی ملکیت میں ہے سب کا مالک تو ہی ہے)۔“ تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”کیا تمہارے مملوک غلاموں میں سے کوئی تمہارا اس مال میں شریک ہے جو ہم نے تمہیں دیا ہے، کہ تم اس میں برابر ہو جاؤ، اور تم انہیں ایسے ڈرو جیسے آپس میں ایک دوسرے سے ڈرتے ہو؟“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12296]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 20، حدیث 12348»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 12296 in Urdu