الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. سن عثمان ووفاته رضي الله عنه
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی عمر اور وفات
حدیث نمبر: 124
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثَنَا زَائِدَةُ، ثَنَا كُلَيْبُ بْنُ وَائِلٍ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ يُكَنَّى أَبَا ثَوْرٍ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَسَأَلَهُ، فَقَالَ: أَرَأَيْتَ عُثْمَانَ؟ هَلْ شَهِدَ بَدْرًا؟ فَقَالَ: لَا، أَمَّا يَوْمَ بَدْرٍ، فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: اللَّهُمَّ إِنَّ عُثْمَانَ فِي حَاجَتِكَ وَحَاجَةِ رَسُولِكَ، فَضَرَبَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَهْمِهِ.
حبیب بن ابی ملیکہ رحمہ اللہ، جن کی کنیت ابوثور تھی، کہتے ہیں: میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا تھا کہ ایک آدمی ان کے پاس آیا اور پوچھا: بتائیے، کیا عثمان بدر میں شریک ہوئے تھے؟ آپ نے فرمایا: نہیں، البتہ بدر کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”اے اللہ! عثمان تیرے اور تیرے رسول کے کام میں مصروف ہیں۔“ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے بھی مال غنیمت کا حصہ مقرر فرمایا۔ [المعجم الكبير للطبراني/العشرة/حدیث: 124]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 85، حدیث 125»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 124 in Urdu