🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
137. سعيد بن جبير، عن ابن عباس
سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12414
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي نُعَيْمٍ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ، ثَنَا أَبُو هَاشِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِرِجَالِكُمْ مِنْ أَهْلِ الدُّنْيَا فِي الْجَنَّةِ؟ " قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ. قَالَ: " النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَنَّةِ، وَالصِّدِّيقُ فِي الْجَنَّةِ، وَالشَّهِيدُ فِي الْجَنَّةِ، وَالْمَوْلُودُ مَوْلُودُ الْإِسْلَامِ فِي الْجَنَّةِ، وَالرَّجُلُ يَكُونُ فِي جَانِبِ الْمِصْرِ يَزُورُ أَخَاهُ لَا يَزُورُهُ إِلَّا لِلهِ فِي الْجَنَّةِ، أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِنِسَائِكُمْ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ؟ " قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: " الْوَلُودُ الْوَدُودُ الَّتِي إِذَا غَضِبَتْ أَوْ غَضِبَ قَالَ: يَدِي فِي يَدِكِ لَا أَكْتَحِلُ بِغُمْضٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں دنیا والوں میں سے جنتی مردوں کی خبر نہ دوں؟“ صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں، یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نبی جنت میں ہے، صدیق جنت میں ہے، شہید جنت میں ہے، اسلام میں پیدا ہونے والا بچہ جنت میں ہے، اور وہ آدمی جو شہر کے ایک کونے میں ہو کر اپنے بھائی سے صرف اللہ کے لیے ملنے جائے، وہ (بھی) جنت میں ہے۔ کیا میں تمہیں جنتی عورتوں کی خبر نہ دوں؟“ صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں، یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ زیادہ بچے جننے والی، محبت کرنے والی عورت، جو جب غصے میں آئے یا اسے غصہ دلایا جائے تو کہے: میرا ہاتھ تیرے ہاتھ میں ہے، میں (تیری رضا کے بغیر) آنکھ بند کر کے نہیں سوؤں گی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12414]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 59، حدیث 12467»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 12414 in Urdu