🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
137. سعيد بن جبير، عن ابن عباس
سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12455
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الشَّامِيُّ الْكُوفِيُّ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، ثَنَا مُخْتَارُ بْنُ غَسَّانَ، عَنْ أَبِي مُحَيَّاةَ يَحْيَى بْنِ يَعْلَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَنَا آخِذٌ بِحُجَزِكُمْ عَنِ النَّارِ أَقُولُ إِيَّاكُمْ وَجَهَنَّمَ، إِيَّاكُمْ وَالْحُدُودَ، فَإِذَا مُتُّ فَأَنَا فَرَطُكُمْ وَمَوْعِدُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ، فَمَنْ وَرَدَ أَفْلَحَ، وَيَأْتِي قَوْمٌ فَيُؤْخَذُ بِهِمْ ذَاتَ الشِّمَالِ، فَأَقُولُ: يَا رَبِّ أُمَّتِي، فَيُقَالُ: لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ مُرْتَدِّينَ عَلَى أَعْقَابِهِمْ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہیں کمر سے پکڑ کر آگ سے بچا رہا ہوں، میں کہتا ہوں: جہنم سے بچو، حدود سے بچو۔ پھر جب میں فوت ہو جاؤں گا تو میں تم سے پہلے (حوض پر) پہنچنے والا اور حوض پر تمہارا وعدہ گاہ ہوں گا، جو وہاں آئے گا وہ کامیاب ہو گا۔ اور کچھ لوگ آئیں گے تو انہیں بائیں طرف لے جایا جائے گا، تو میں کہوں گا: اے میرے رب! میری امت! تو کہا جائے گا: تجھے نہیں معلوم انہوں نے تیرے بعد کیا نئی باتیں نکالیں، وہ اپنی ایڑیوں کے بل پھر گئے تھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12455]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 71، حدیث 12508»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 12455 in Urdu