الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
138. باب (أحاديث 12470–12502)
باب (احادیث 12470 تا 12502)
حدیث نمبر: 12499
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيُّ، ثَنَا أَبُو الدَّرْدَاءِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُنِيبِ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ جَالِسًا ذَاتَ يَوْمٍ وَالنَّاسُ حَوْلَهُ، فَقَالَ: إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ جَعَلَ لِكُلِّ نَبِيٍّ شَهْوَةً، وَإِنَّ شَهْوَتِي فِي قِيَامِ هَذَا اللَّيْلِ، فَلَا يُصَلِّيَنَّ أَحَدٌ خَلْفِي، وَإِنَّ اللهَ جَعَلَ لِكُلِّ نَبِيٍّ طُعْمَةً، وَإِنَّ طُعْمَتِي هَذَا الْخُمُسُ، فَإِذَا قُبِضْتُ فَهُوَ لِوُلَاةِ الْأَمْرِ مِنْ بَعْدِي.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن بیٹھے ہوئے تھے اور لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارد گرد تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عزوجل نے ہر نبی کے لیے ایک خواہش رکھی ہے، اور میری خواہش اس رات کے قیام میں ہے، تو کوئی میرے پیچھے (اس نفل قیام میں) نماز نہ پڑھے۔ اور اللہ تعالیٰ نے ہر نبی کے لیے ایک روزی مقرر کی ہے، اور میری روزی یہ خمس ہے، تو جب میں فوت ہو جاؤں تو یہ میرے بعد آنے والے حکمرانوں کے لیے ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12499]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 84، حدیث 12552»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 12499 in Urdu